پولیس پرتشدد کے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ

پولیس پرتشدد کے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست خارج کر دی ۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو ہدایت کی کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت عالیہ نے ملزم کاشف ضمیراور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی استدعا کی گئی تھی ۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف موٹر وے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگا کر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان بے قصور ہیں،عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اخراج کا حکم دے ،سرکاری وکیل نے درخواست گزار کے وکیل کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گوجرہ میں موٹر وے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر ملزموں کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کیا گیا،سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں اور ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزموں کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

پو لیس پر تشدد

مزید : علاقائی