پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی) میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاہور میں پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔درخواست میں پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کی استدعا کی گئی ہے۔یہ آئینی درخواست شہری منیر احمد نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت پی ایچ اے ،تحفظ ماحولیاتی ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے پارکس اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے درختوں اور شہر کی خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچا ہے، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں نشاندہی کی کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے باوجود کھیلوں کے میدان بحال نہیں کئے جا سکے، کھیلوں کے میدانوں کو بحال نہ کرنا آئین کے آرٹیکل،9، 14،16اور 17کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پنجاب کو کھیلوں کے میدان اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کا حکم دے۔

میدانوں کی بحالی

مزید : علاقائی