الیکشن صاف و شفاف ہونگے، عدالتیں فیصلے کرنے میں آزاد ، مداخلت نہیں کر سکتے: علی ظفر

الیکشن صاف و شفاف ہونگے، عدالتیں فیصلے کرنے میں آزاد ، مداخلت نہیں کر سکتے: ...

اسلام آباد(این این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہاہے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام تاریخی فیصلہ ہے، وہاں سپریم کور ٹ اور ہائیکورٹ کی منتقلی کیلئے وقت درکار ہے،فاٹا کے عوام کو آئین و قانون کے تحت ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ،بطورنگران حکومت طو یل المدتی فیصلے نہیں کرسکتے، الیکشن صاف و شفاف ہونگے اور اس کا تاثر بھی ملے گا،عدالتیں فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، کسی قسم کی مداخلت نہیں کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روزنگران وزیراطلاعات سید علی ظفر نے یہ بات میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ، انکا مزید کہنا تھا فاٹا انضمام کے حوالے سے بہت سے امور طے کرنا ابھی باقی ہیں،اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی کمیٹی کی ملاقات آج ہو گی، جس میں فاٹا کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق فیصلے ، صوبائی آرڈیننس کے ذریعے متعلقہ مسائل حل کئے جائیں گے،قانونی طور پر فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکاہے،وہاں لااینڈآرڈر صوبائی ذمہ داری ہے۔فاٹا میں لیویز کی تعیناتی مرحلہ وار کی جائیگی،فاٹا کے حوالے سے بنیادی یا جلد ہونیوالے کاموں پر توجہ دے رہے ہیں ۔

سید ظفر علی

مزید : صفحہ آخر