متحدہ مجلس عمل نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

متحدہ مجلس عمل نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ مجلس عمل نے( کل) منگل کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مجلس کے صدر مولانا فضل الرحمن کریں گے جس میں تمام مجلس عمل کی سیاسی جامعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ، باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کا اجلاس دن گیارہ بجے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور اس پر عمل درآمدکی رفتار پر بھی غور ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -