بیلٹ پیپرز کی 3 پرنٹنگ پریس پر چھپائی جاری،الیکشن کمیشن

بیلٹ پیپرز کی 3 پرنٹنگ پریس پر چھپائی جاری،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ3 پرنٹنگ پریس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے،22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 20 جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں استعمال ہونے والے کاغذ کی باہر سے درآمد جاری ہے،بیلٹ پیپرز 85 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر بروقت پہنچائے جائیں گے،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق پولنگ ڈے سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہوجائے گی،انتخابی مہم کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں مانیٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں،جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرسکیں گی۔

مزید : صفحہ آخر