پیپلز پارٹی نے منظور وٹو ، شوکت بسرا سمیت 6رہنماؤں کو عہدوں سے برطرف کر دیا

پیپلز پارٹی نے منظور وٹو ، شوکت بسرا سمیت 6رہنماؤں کو عہدوں سے برطرف کر دیا

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے منظور احمد وٹو اور شوکت بسرا سمیت 6رہنماؤں کو پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیا ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت بسرا کو جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ، پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر لنگڑیال ،جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام فرید میرانی اور ضلع لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کنجیال کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔ چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔واضح رہے کہ شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔اس کے ساتھ پیپلز پارٹی نے منظور وٹو کو پی پی پی کی مرکزی نائب صدارت اور انکے بیٹے خرم منظور وٹو کو ساہیوال ڈویژن کی صدارت سے ہٹا دیا ہے ۔خرم منظور وٹو پی پی 185اور بیٹی روبینہ وٹو پی پی 186سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ منظور وٹو اور انکے بیٹے خرم وٹو کو پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدوں سے ہٹایا گیاہے ۔

مزید : صفحہ آخر