نکوں کی مسلسل تین دن بندش، کھاتہ دار پریشان،15ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہوگی

نکوں کی مسلسل تین دن بندش، کھاتہ دار پریشان،15ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی ...

لاہور(کامرس رپورٹر)تمام بینک و مالیاتی ادارے پیر کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہے کوئی پبلک ڈیلنگ یا مالیاتی لین دین نہ کیا گیا تاہم بینکوں کا عملہ گزشتہ 6 ماہ کے بینک اکاؤنٹس اور مالی سال کے اختتام کے باعث فنانشل ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈیوٹی پر موجود رہا۔ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں کی ہفتہ وار تعطیل پیر کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے بینکوں کی مسلسل 3 دن بندش کے باعث کھاتہ داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی جو رواں سال کی 17ویں قرعہ اندازی ہے۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1 الاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ قرعہ اندازی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور کی عمارت میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

بنک

مزید : صفحہ آخر