نواز شریف کے تینوں مطالبات مسترد کرتا ہوں،شاہ محمود قریشی

نواز شریف کے تینوں مطالبات مسترد کرتا ہوں،شاہ محمود قریشی

ملتان(آئی این پی) ملتان پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے تینوں مطالبات مسترد کرتا ہوں، نگراں وزیراعلیٰ کو شہباز شریف کی مشاورت سے لگایا گیا، نواز شریف جمہوریت پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیر کوانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جمہوریت پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عدالت سے نا اہل افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو شہباز شریف کی مشاورت سے لگایاگیا، حسن عسکری کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : صفحہ آخر