آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام ی فلاح و بہود کیلئے جو ممکن ہوا کرینگے

آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام ی فلاح و بہود کیلئے جو ممکن ہوا کرینگے

لاہور (آئی این پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، دکھی انسانیت کیلئے کئے گئے اقدامات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہونا چاہیے، نگراں حکومت طویل المدت منصوبے نہیں دے سکتی۔ پیر کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب عسکری سے وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد نے ملاقات کی، ملاقات میں صحت عامہ کیلئے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوامی فلاح کے جاری منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرتے رہیں گے، نگراں حکومت نئے طویل المدت منصوبے نہیں دے سکتی، آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، صحت عامہ کے منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے، دکھی انسانیت کیلئے کئے گئے اقدامات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہونا چاہیے، ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں میسر ہونی چاہئیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول