پتھراؤ احتجاج نہیں شرپسندی ہے :بلاول بھٹو،بینظیر سے خائف انکے فرزند سے بھی ڈرتے ہیں:آصف زرداری

پتھراؤ احتجاج نہیں شرپسندی ہے :بلاول بھٹو،بینظیر سے خائف انکے فرزند سے بھی ...

کراچی (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پتھراؤ احتجاج نہیں ہوتا، جب کوئی پتھر مارتا ہے تو وہ احتجاجی نہیں شر پسند بن جاتا ہے، انہوں نے سوال کیا کل اگر کوئی بندوق چلانا شروع کردے تو کیا وہ بھی احتجاج ہوگا، گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام اور گلشن حدید میں انتخابی جلسہ سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا انہیں لیاری کے لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے تشدد کی سیاست کا جواب نہیں دیا۔ پی پی وا حد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کیا، ہمارا اور آپ کا رشتہ دلوں اور وفاداریوں کا رشتہ ہے، ہمارا اور آپ کا نسلوں کا رشتہ ہے، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، لیاری میں ہمارے قافلوں پر پتھراؤ کیا گیا، لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کے ورکر ڈرے نہیں لیاری میں رہے، میں اپنی پہلی الیکشن مہم کیلئے نکلا ہوں، جو وعدے آپ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کئے تھے وہ پورے کر کے دکھائے ہیں، جو وعدے کروں گا وہ پورے کروں گا، پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے، بنیادی ضروریات کے مطابق تنخواہیں مقرر کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے اسٹیل ملز کو تباہ کیا، ہم نے پاکستان اسٹیل کا سودا نہیں کرنے دیا، پیپلز پارٹی آڑے آگئی، پاکستان اسٹیل کی گیس اور بجلی بند کر دی گئی، ہم نے غریب مزدور کا سودا نہیں کرنے دیا، مزدوروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول