مریدکے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں کیخلاف مقدمات درج

مریدکے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں کیخلاف مقدمات درج

مریدکے(نامہ نگار) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر رانا تنویر حسین سمیت متعدد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا فیروزوالہ پولیس نے اجازت کے بغیرکونسلر چودھری اسلم کی طرف سے انتخابی اجتماع منعقد کرنے پر این اے119سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا تنویر حسین اور پی پی138سے امیدوار میاں عبد الرؤف کیخلاف دفعہ 144کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ دوسری طرف تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی خرم اعجا ز چٹھہ کے خلاف بھی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں ارشد ورک اور قیصر ورک کی طر ف سے بلا اجازت جلسہ منعقد کیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول