پیپلز پارٹی کی ریلی پر پتھراو کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی
کراچی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرونے کہا ہے کہ لیاری میں پیپلز پارٹی کی ریلی پرپتھراو کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پتھراؤ کرنے والے ملزمان علاقے سے گزشتہ روز فرار ہوگئے تھے، ان افراد کی گرفتاری ک۔ لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرونے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون نمبرزسے ان کی لوکیشن مل گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلنے والے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، پتھراو کیا اور نعرے بازی بھی کی تھی۔لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر حملے کا مقدمہ 13مقامی افراد سمیت 4سو سے ساڑھے 4سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی اوردہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔