ن لیگ سے بے وفائی گناہ ‘ شیر بیٹے سے بھی زیادہ عزیز :شیر علی گورچانی

ن لیگ سے بے وفائی گناہ ‘ شیر بیٹے سے بھی زیادہ عزیز :شیر علی گورچانی

جام پور (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و امیدواراین اے 193ٗپی پی 293 سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ ن لیگ سے بیوفائی کا تصور بھی گناہ سمجھتا ہوں ٗ انتخابی نشان شیر مجھے اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ہے ٗ سیاسی مصلحت کے تحت پارٹی ٹکٹ واپس کرکے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

آزاد حیثیت سے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑرہاہوں ٗ مخالفین میرے انتخابی نشان کی تبدیلی کو ایشو بنا کر عوام کو گمراہ نہ کریں اپنی نااہلیوں اور اپنی لوٹ مار کا حساب دیں ٗدھمکیاں دینے والے امیدوار اپنی دھمکیاں اور پوزے پنگے اپنے پاس سنبھال کررکھیں ٗ25جولائی کو ’’چبل مافیا‘‘کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی اور انہیں منہ چھپانے کی جگہ تک نہیں ملے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حیدریہ کالونی میں سردار بشیر احمدخان مستوئی کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ عام ٗیونین کونسل کوٹ جانوں میں پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر برائے یوسی وائس چیئر مین ڈاکٹر شبیرکھوکھراور یونین کونسل برڑے والامیں ماما نواز عرف نازوخان بازگیر کی جانب سے منعقدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ امیدوار پی پی 294سرداراطہر حسن خان گورچانی نے بھی خطاب کیا ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کوٹلہ پیرن شاہ میں ڈاکٹر اطہر حسن قریشی ٗ درہ مچھی والا میں میاں خرم زرگر اور میاں عثمان زرگر ٗ وارڈنمبر 1میں قربان پتافی ٗ زاہد سلیم پتافی اور صوفی سردار محمد اسماعیل خان گوپانگ ٗ خان محمد اعظم خان فریدی پتافی کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر سردارعامرخان گورچانی،سردار شیر دل خان گورچانی ٗ سردار شیر افگن خان گورچانی ٗ سردا شیر زمان خان گورچانی ٗ سردار شیر کوہ خان گورچانی ٗ حاجی محمد اکرم قریشی ٗ ملک عقیل احمد آرائیں ٗ سردار محمد الیاس خان پتافی ٗ محسن رضا خان احمدانی ایڈووکیٹ ٗ میاں محمد احمد بودلہ ٗ مقدم سرداراللہ یار خان کچھیلا ٗ سردار محمد بلال خان لُنڈ ٗ وڈیرہ سردار رحیم بخش خان بازگیر ٗ سردار منصور احمد خان مستوئی ایڈووکیٹ ٗسجادملک،فاروق گوپانگ،مرزافرحان ،آفتاب سکندر، انجینئر نعمت علی خان بازگیر ٗ وڈیرہ میر ہزار خان نوکانی ٗ ملک اکبر ببر ٗ ملک عبدالرشید ببر ٗسید محمد اکرم شاہ ٗ چوہدری اعجاز مشتاق ٗ ملک غلام مصطفی ڈڈا ٗچیف چھینہ ملک امجد جوہر ٗ سردا ر اللہ ڈیوایا خان کچھیلا ٗ سردار محمد وزیر خان کچھیلا ٗحاجی صابر حسین خان کچھیلا ٗ شہاب دین خان احمدانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر