پاکستان محفوظ تو ہم محفوظ،خطرات کا مل کا مقابلہ کرنا ہے:حافظ سعید

پاکستان محفوظ تو ہم محفوظ،خطرات کا مل کا مقابلہ کرنا ہے:حافظ سعید

سرگودھا(بیورو رپورٹ)ہماری اولین ترجیح پاکستان کی حفاظت ہے پاکستان محفوظ ہے تو سب کچھ محفوظ ہے۔سب کو خطرات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔یہ الیکشن عام نہیں ہیں ،ان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

حالات میں قوی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کا دفاع ہم سب کا دفاع ہے۔موجودہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سب پاکستانی مل کر بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحادویگانگت کا مظاہرہ کریں ۔آج بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہماری طرف آنے والے دریاوں پر بند باندھ کر وہاں ڈیم بنا رہا ہے تاکہ ہمیں خشک سالی کا شکار کیا جا سکے ہم نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور اس میں بڑھتی ہوکرپشن کیخلاف علم جہاد بلند کرتے ہوئے ملک بھر سے قومی الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جس کا واحد مقصد ملک کو نظریہ پاکستان کے تحت مضبوط کرنا ہے ان خیالات کااظہار امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے سرگودھا پریس کلب میں ایک پرہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے اس بات پر شور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں ان کے ساتھ دوسری طرف اسلام دشمن داعش بھی کھڑی ہے ان تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو یک جان ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کی جدوجہد خود سے نہیں کر رہے بلکہ یہ تو بانی پاکستان محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیاور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔نہت جلد وہ دن آنے والا ہے کہ جب کشمیری آزادی کا سورج دیکھیں گے اس موقع پر امیدوار این اے 91حافظ طلحہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کے نظریاتی اورعوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے سے دور کر دیا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ہم نے عوام کے مسائل اور انکی مشکلات دیکھتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک و قوم کو کرپٹ اور لیٹرے سیاست دانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا جائے پریس کانفرنس میں آزاد امیدواران این اے 91 ڈاکٹر نوید اختر ،محمد رمضان آزاد نے حافظ طلحہ سعید کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور کے علاوہ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں ڈاکٹر محمد عمران ،عبدالروف سمیت دیگر نے بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر اپنے حامیوں سمیت ملی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ حافظ طلحہ سعید کو کامیاب کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر این اے 90 کے امیدوار رائے منیر کھرل ،حلقہ پی پی 77 اور 76 کے امیدوار شبیر حسین چھبا اور معظم علی گورایا نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر