این اے 170بہاولپور ‘ پی ٹی آئی ‘ ن لیگ ‘ ایم ایم اے میں سخت مقابلہ

این اے 170بہاولپور ‘ پی ٹی آئی ‘ ن لیگ ‘ ایم ایم اے میں سخت مقابلہ

بہاولپور(محمدیاسین انصاری)حلقہ این اے 170میں دوسابق وفاقی وزرائاورایک پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی کاآپس (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میں جوڑپڑگیا سابق صوبائی وزیر کے بیٹے بھی پی ٹی آئی کے امیدوارکے مقابلے میں میدان میں کودپڑے کاٹنے دار مقابلہ متوقع تفصیل کے مطابق بہاولپورکے شہری حلقہ این اے170 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وفاقی وزیر انجینئربلیغ الرحمن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سابق وفاقی وزیر فاروق اعظم ملک جبکہ متحدہ مجلس عمل کی طرف سے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسیدوسیم اختر سیاست کے میدان عمل میں ہیں اورتینوں امیدواروں کے درمیان کاٹنے دارمقابلہ کی توقع کی جارہی ہے انجینئربلیغ الرحمن کوحلقہ پی پی246 سے غیر معروف شخص ڈاکٹررانامحمدطارق کوٹکٹ دلوانے پرناراض مسلم لیگی کارکنوں کی طرف سے جھٹکامل سکتاہے ادھرحلقہ پی پی245 میں بھی سابق صوبائی وزیر ملک محمداقبال چنڑ کے بیٹے ظہیراقبال چنڑ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک محمداصغرجوئیہ کامقابلہ کررہے ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اصغرجوئیہ کوبھرپورپذیرائی ملنے کے باوجود آزاد امیدوار حاجی محمدحنیف کی طرف سے نقصان پہنچ سکتاہے کیونکہ حاجی محمدحنیف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کاہی ووٹ خراب کرسکتے ہیں حلقہ پی پی246 میں مسلم لیگ ن کے غیرمعروف امیدوارڈاکٹررانامحمدطارق کے مقابلہ میں پاکستان تحریک انصاف کاامیدوار سابق ایم پی اے وسابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سمیع اللہ چوہدری بہترپوزیشن میں ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کاایک بھاری گروپ ٹکٹ کے غلط اجراء پررانامحمدطارق کی مخالفت میں پی ٹی آئی کے امیدوار اوردیرنیہ ساتھی کوکامیاب کرانے کافیصلہ کرچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر