میئر ملتان چھٹیوں پر، عبدالوحید ارائیں نے اختیارات سنبھال لئے، گڑ بڑ شروع

میئر ملتان چھٹیوں پر، عبدالوحید ارائیں نے اختیارات سنبھال لئے، گڑ بڑ شروع

ملتان ( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان کے چھٹیوں پر جاتے ہی میئر کے اختیارات ایک بار پھر چوہدری وحید آرائیں نے سنبھال لئے ، میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو لاکھوں روپے کے نادہندہ شاہین مارکیٹ کے کرایہ داروں کی دکانیں سیل کرنے سے روک دیا ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن کی ٹیم گزشتہ روز میئر ملتان کے حکم پر شاہین مارکیٹ ملتان میں لاکھوں روپے کے نادہندہ کرایہ داروں کی دکانیں سیل کرنے کیلئے پہنچی تھی ٹیم نے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اجبات ادا نہ کرنے والے کرایہ داروں کی دکانیں سیل کرنا شروع کردیں اور 9دکانیں سیل کرچکے تھے کہ خود کو لیگی رہنما ظاہر کرتے ہوئے نادہندہ تاجر ذیشان بھٹی نے ٹیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انھیں دکانیں سیل کرنے سے روک دیا اور ٹیم کو میئر میونسپل کارپوریشن کے بڑے بھائی چوہدری وحید الحق آرائیں سے تعلقات کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اسی دوران چوہدری وحید آرائیں نے مذکورہ ٹیم کو فون کرکے سیل شدہ دکانیں دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے واپس بلا لیا جس کے باعث سرکاری ٹیم کو چاروناچار واپس لوٹنا پڑا ۔واضع رہے کہ میئر ملتان نوید الحق آرائیں گزشتہ روز سے دو ہفتوں کی چھٹی پرچلے گئے ہیں جن کی غیر موجودگی میں ان کے اختیارات ان کے بڑے بھائی چوہدری وحید الحق آرائیں نے خود ساختہ طور پر سنبھال لئے ہیں مذکورہ صورتحال کے پیش نظر میونسپل کا رپوریشن کے افسران و ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وحید ارائیں کا فون اایا اور اہلکاروں کو دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کیے جس پر سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن نے دکانیں کھولنے سے انکار کر دیا وحید ارائیں نے دکانداروں کو کہا کہ تالے توڑ کر دکانیں کھول لیں جس پر دکانداروں نے اہلکاروں کے سامنے تالے توڑ دئیے ۔ میونسپل کارپوریشن کے اہلکار کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریگولیشن برانچ کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان کو رپورٹ پیش کی جائے گی کہ ایسے حالات میں ریکوری ممکن نہیں سیاسی مداخلت کے باعث ریکوری ٹارگٹ پورے نہیں کیے جاسکیں گے اور ان حالات میں ملازمین کا کام کر نا مشکل ہوجائے گا۔ اس حوالے سے میئر ملتان نوید ارائیں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں چھٹیوں پر ہوں اور واقعے کا علم نہیں ہ

مزید : ملتان صفحہ آخر