کامیاب جلسے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:ہمایوں سیف اللہ

کامیاب جلسے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:ہمایوں سیف اللہ

پشاور (سٹاف رپورٹر) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان ،سابق وفاقی وزیر و سنیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پی ٹی آئی و مروت اتحاد کے متفقہ امیدوار برائے پی کے 92لکی مروت ٹو ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے گزشتہ روز بنوں میں پی ٹی آئی کے زیر اہتما م عمران خان کے کامیاب انتخابی جلسے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پی ٹی آئی عہدیداروں ،ورکروں ،ٹائیگرز و دیگرتمام شرکاء کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ اس تاریخ ساز انتخابی جلسے سے یہ ثابت ہوا کہ جنوبی اضلاع کے غیور و باشعور عوام پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جو انشاء اللہ 25جولائی کو پی ٹی آئی قومی و صوبائی نشستوں پر جنوبی اضلاع میں کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 92لکی ٹو کے علاقے سعید خیل ،شاہ حسین ،بائیخان جابو خیل ، خیروخیل پکہ ، پہاڑ خیل پکہ ،شیریخیل اور تتر خیل میں شمولیتی اجتماعات سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علی شاہ ،سلیم شاہ ،گل زاروف خان ،عمردراز خان ،حاجی خانزمان ،وکیل خان و دیگر اہم شخصیات نے اپنے خاندانوں و دیگر سیکڑیوں ساتھیوں سمیت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جس سے ڈاکٹر ہشام خان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور اہلیان لکی مروت کو پانی ،بجلی ،گیس ،صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کرم تنگی ڈیم کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے صرف برادران ہی ہیں جو روزاول ہی سے کرم تنگی ڈیم کیلئے ہر فورم پر کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کے علاوہ باران ڈیم کی اپریزنگ کرتے ہوئے مروت کنال میں پانی کی بہاؤ سے علاقے کی لاکھوں ایکڑز بنجر اراضیات سیراب ہوگی ،روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور علاقے میں ابنوشی و آبپاشی کے سنگین مسائل سے نجات مل جائے گی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جے یو آئی ف و دیگر نام نہاد امیدوار وں پر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہ کریں اور 25جولائی کو پی ٹی آئی امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیا ب کریں ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر