نوشہرہ‘ موضع مانکی شریف کے باشندوں کا اراضی کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

نوشہرہ‘ موضع مانکی شریف کے باشندوں کا اراضی کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اہلیان موضع مانکی شریف کا رینج کی زمینوں کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کچہری چوک سے شوبرا چوک اور شوبرا چوک سے نوشہرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین کی قیادت حضرت علی، نوید خان، بلال خان، جنگریز کاکا اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر موضع مانکی شریف رینج کی زمینوں کی معاوضوں کی ادائیگی بارے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حضرت علی، نوید خان، بلال خان، جنگریز کاکا اور دیگر نے کہا موضع مانکی شریف میں رینج کی زمینوں کی ادائیگی کے سلسلے میں چار ماہ قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واضح فیصلہ سنادیا تھا مانکی شریف رینج کی زمینوں کے مالکان کو ادائیگی کی جائے لیکن ادائیگوں میں لیت ولیل سے کام لیاجارہاہے اور موضع مانکی شریف رینج کی زمینوں کے مالکان کو ان کا اپنا حق نہیں دیاجارہا ہے اس لئے ہم وفاقی سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت صدر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدامد کرتے ہوئے MEOپشاور کو احکامات جاری کرتے ہوئے موضع مانکی شریف رینج کی زمینوں کے مالکان کو ادائیگی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر