ایم ایم اے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے‘ مولانا قاسم

ایم ایم اے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے‘ مولانا قاسم

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر )جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مردان کے امیر اور مجلس عمل این اے22 سے نامزد امیدوار مو لانا محمد قاسم نے چیلنج کیا ہے کہ مجلس عمل کے دور میں جتنے کا م ہو ئے با قی دو نوں دور حکو متوں میں نہیں ہو ئے اہم کارکردگی کی بنیاد ہر روز ملک میں نفاذ اسلام کی نفاذکے لیئے عوام سے ووٹ کا مطالبہ کرتے ہیں مجلس عمل عوام کو پر امن ملک کرپشن سے پاک رشوت اور اقرباء پروری سے پاک پاکستا ن بنا نے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عوام اس دفعہ علماء کی صالح قیادت کو منتخب کر کے چور و ڈا کوؤں عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو مسترد کر دیگی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تخت بھائی میں ایک درجن سے زا ئد انتخا بی جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ان سے پی کے54سے نامزد امیدوار میاں نادر شا ہ، الحاج دوست محمد درویش،فضل واحد مجاہد،نواز طاہر ، علا مہ محمد صدیق ،نعمان یاسف ، حاجی طارق خان،اقبال صافی اور میڈیا ایڈوا ئزر فضل رحمان نے بھی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر اعظم کلے، شیخانوں کلے ،با جوڑوں محلہ، مسلم آباد،کامران کلے، پیرا نوں ڈاگ،سر حد کا لانی،بہادر کلے، معراج کالونی اور محمد علی خان محلہ میں بڑے بڑے جلسے منعقد ہو ئے اور سینکڑوں افرادنے مختلف سیا سی جماعت سے مستعفی ہو کر مجلس عمل کی مکمل حما یت کا اعلان کر دیا ۔دریں اثناء مجلس عمل کے مرکزی دفتر کے افتتاحی تقریب سے بھی مو لانا محمد قاسم اور اور میاں نا در شاہ نے خطاب کیا اس موقع پر ایک بہت بڑی تقریب حاجی معز اللہ خان پلازہ میں منعقد ہو اجن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر