25 جولائی کا سورج نوید لیکر طلوع ہو گا‘ خان پرویز خان

25 جولائی کا سورج نوید لیکر طلوع ہو گا‘ خان پرویز خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور پی کے 63 کے نامزد امیدوار لیاقت شباب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ اس ملک کے غیور عوام پیپلزپارٹی سے محبت رکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مخالفین ہماری مقبولیت سے گھبرا کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں عوام باشعور ہیں وہ اب ان کے فریب میں نہیں آئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے امان گڑھ نوشہرہ اور نوشہرہ کینٹ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف امان گڑھ کے صدر منہاس خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جبکہ نوشہرہ کینٹ کی پوری اقلیتی برادری نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرکے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا تقریب سے اقلیتی برادری کے امیدوار پرچند نے بھی خطاب کیا خان پرویز خان اور لیاقت شباب نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم شمولیت اختیار کرنے والوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے جو وعدے کریں گے وہ پورے کریں گے میرے مخالف امیدوار پرویز خٹک نے 2013کے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے اگر ایک وعدہ بھی پورا کیا ہو تو میں سیاست چھوڑ دوں گا قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی زمین نوشہرہ کے عوام کی ہے فنڈز بھی نوشہرہ کی لیکن نوکریاں نوشہرہ کے نوجوانوں کو نہیں دی گئی بلکہ اپنے منظور نظرافراد میں بندر بانٹ کی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومت ضلع نوشہرہ میں ضلع ناظم نوشہرہ اور تحصیل ناظم نوشہرہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لے کیونکہ ضلع ناظم سابق وزیراعلیٰ کا بھائی جبکہ تحصیل ناظم بھتیجاہے دونوں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں کو معطل کرکے ان پر فنڈ خرچ کرنے کی پابندی عائد کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر