پیرا میڈیکس بٹ خیلہ کے انتخابات 18 جولائی ضلع کے 21 جولائی کو ہوں گے

پیرا میڈیکس بٹ خیلہ کے انتخابات 18 جولائی ضلع کے 21 جولائی کو ہوں گے

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن بٹ خیلہ ہسپتال کے چارسالہ انتخابات 18جولائی جبکہ ضلع مالاکنڈ کے انتخابات 21جولائی کوہونگے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ اورپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مالاکنڈکے چارسالہ معیاد ختم پر ائندہ چارسال کے نومتخب کابینہ کیلئے شیڈول کااعلان کردیاکاغذات نامزدگی داخل کرانے کی اخری تاریخ 5جولائی جبکہ کاغذات واپس لینے کی تاریخ7جولائی ہونگے الیکشن کمیٹی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے انتخابات 18جولائی بروزبدھ جبکہ ضلع مالاکنڈ کے انتخابات21جولائی کوہونگے پولنگ صبح نوبجے سے دوپہرتین بجے تک بغیرکسی وقفے جاری رہیگاکاغذات نامزدگی چئیرمین الیکشن کمیٹی کے پاس مقررہ تاریخ کوپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی دفترواقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں جمع کرایاجاسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر