پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (سٹی رپورٹر)پر اگر یسیو ڈیموکر یٹک الائنس پر مشتمل تین سیاسی پارٹیوں پاکستان مزدور کسان پارٹی،نیشنل پارٹی پختونخوا وحداور عوامی ورکرز پارٹی نے پندرہ دنوں سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں غیر ضروری اور ظالمانہ اضا فے کیخلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی پختونخوا وحداور عوامی کے رہنما سید مختار باچا،پاکستان مزدور کسان پارٹی مرکزی سیکر ٹری اطلا عات شکیل وحید اللہ اور عوامی ورکرز پارٹی کے صو بائی صدر شہاب خٹک قیادت کی۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے مظاہر ین سے خطاب کر تے ہو ئے سید مختار باچا نے کہا کہ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتیں دن بدن کم ہو تی جا ر ہی ہے لیکن ہمارے ملک میں اسکے بر عکس سب کچھ ہو ر ہا ہے عبور ی حکو مت کے شا خر چیو ں اور عیا شیوں کیلئے قیمتوں میں اضافہ کر کے غر یب عوا م کو فاقہ کشی اور خود کشیوں پر مجبور کر ر ہے ہیں۔انہون نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضا فہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو ر ہا ہے کیو نکہ عبوری حکومت آئندہ کیلئے راستہ ہموار کیا جا ر ہا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ پر نوٹس لے اور کم کر نے کے احکامات جاری کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر