ہم بلا شبہ کتاب اور اسلام آباد کیلئے ووٹ مانگتے ہیں‘ مولانا گل نصیب

ہم بلا شبہ کتاب اور اسلام آباد کیلئے ووٹ مانگتے ہیں‘ مولانا گل نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ میں متحدہ مجلس عمل مالاکنڈ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی صدر اور NA_8 مالاکنڈ سے قومی اسمبلی کے نامزد اُمیدوار مولانا گل نصیب خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم کتاب پر اسلام آباد کے لئے ووٹ مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کتاب ہی کے ذریعے ووٹ الیکر اسلام آباد پہنچ کر اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈول اور بنگڑوں پر تو ووٹ نہیں مانگ سکتے ۔ پہلے بھی نظام مصطفےٰ کے نفاظ اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا تھا اور اب بھی کامیاب ہوکر عوام کی فلاح و بہبوداور اسلامی نظامکے لئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ بیرونی ایجنٹوں اور طاغوتی قوتوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے مرکز اور چاروں صوبوں میں مظبوط اور حکومت بنائے گی۔ مقامی شادی ہال میں منعقدہ ورکرز کنویشن سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر خزانہ شاہ راز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بد عنوانی، عریانی،فحاشی مہنگائی ، کرپشن اور اقربا پروری یہود و ہنود کے ایجنٹوں اور بیرونی اشاروں پر ناچنے والوں کی وجہ سے ہیں۔ انہون نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ایم ایم نے ریاکارڈ ترقیاتی کام کئے تھے اور اب کی بار اگر موقع ملا تو اُس بڑھ کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ تھری بجلی گھر سے سالانہ 28 کروڑ رائلٹی ملتی ہیجو کہ ایم ایم اے کا رنامہ ہے۔ کنونشن سے سابق رکن قومی اسمبلی سید بختیار معانی ، جے یو آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عمران ہلالی اُمید وار پی کے 18 امجد علی شاہ اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا اور کارکنوں پر زور دیا کہ ایم ایم اے کا پیغام لیکر گھر گھر پہنچاؤاور سادہ لوح عوام کو کرپٹ، منشیات اور کرپشن میں ملوث موسمی بٹیروں کے کرتوتوں سے اگاہ کریں تاکہ ماضی کی طرح اب کی بار دھو کہ نہ کھائیں ۔ بعد آزاں مولانا گل نصیب خان نے مرکزی دفتر کا افتتاح بھی کیا ، کنونشن اور افتتاح میں جماعت اسلامی ، جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت علمائے پاکستان کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔