مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں‘ شاہ خالد مہمند

مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں‘ شاہ خالد مہمند

شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء شاہ خالد خان مہمند نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں ہے آنے والی حکومت ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی ہوگی این اے 22،پی کے 48، پی کے 54اور پی کے 55کے پارٹی امیدواروں کو جتواکر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو تحفہ میں دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت کے تعاون سے پی کے 55کے عوام کی تقدیر کو بدل دیا گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیں پی کے 48اور پی کے 55میں سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی کے دو الگ الگ بڑے منصوبوں پر 3ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے انہوں نے کہاکہ جمشید خان مہمند این اے 22اور پی کے 55جبکہ حاجی سکندر حیات خان پی کے 48اور ممتاز خان مہمند پی کے 54کے انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے مخالفین کے اوسان خطاہوگئے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار اور کارکنان مخالفین پر بھاری ہیں اور وہ 25جولائی سے قبل میدان چھوڑ کر بھاگنے کے لئے پر تول رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر