نوشہرہ ورکاں،سابق ایم پی اے رفاقت گجر کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

نوشہرہ ورکاں،سابق ایم پی اے رفاقت گجر کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی)ن لیگی سابق ایم پی اے رفاقت حسین گجر نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، مسلم لیگ ن کے متعددچیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور کونسلروں نے حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری رفاقت حسین گجرسابق ایم پی اے کے آبائی گاوں ڈھلو پاشہ میں بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں مسلم لیگی چیئرمینز۔وائس چیئرمنیز ۔یوسی کو نسلرز سمیت ہزاروں افراد شر یک تھے رفاقت حسین گجر نے پی پی چو نسٹھ سے آزادالیکشن لڑ نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو میرا جرم بنادیاگیاانتقامی سیاست کا خاتمہ میراقصور ٹھہرامجھے فخرہے کہ میں نے تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ کر کے رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایامیں نے حلقہ میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیااپنے حلقہ میں تین کالجز اور متعدد سکول بنائے عوام کو بنیادی سہو لتوں کی فراہمی پر ملنے والی سزا مجھے قبول ہے میں آزاد حثیت سے عوامی عدالت میں جاوں گا اور عوام مجھے سر خروکرے گی اس موقع پر چیئر مین یو سی جلہن سردار شکیل گجر، وائس چیئرمین نعیم کھوکھر،چیئرمین یوسی ارگن حاجی عبدالغفور گجر ،ٍٍٍٍٍٍٍٍچیئرمین یوسی ادھووالی حسن اقبال گجر ،وائس چیئرمین شیخ مختار احمد ،عمران عارف کھو کھرایڈووکیٹ ۔عبدالرحمن جرال ۔عارف رضا گجر ایڈووکیٹ ،عباس گجر ایڈووکیٹ ، بابر ظہیر پنوں ،طفیل گجر ، مہرخرم شہزاد ۔عرفان پنوں ، چوہدر ی اسلم ورک ،چوہدری آصف ورک ،چوہدری امتیاز سیکھو نوکھر، دلدار حسین گجر ، چوہدری سلیم گجر سابق ناظم ادھووالی، سردار اللہ رکھا سابق ممبر ضلع کونسل ، چوہدری مشتاق گجر ، سلیم بھٹی ، چوہدری طارق بھٹی،چوہدری جمال گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری رفیع گجر ایڈووکیٹ ، امجد گجر آف مہار ، طارق بشیر گجر آف کرلکے ، قیوم کمبوہ ،ارشد کمبوہ نمبردار ، یاسین کمبوہ مسندہ ورکاں ، ماسٹر اقبال گجر مانا چک ، ، ماسٹر اسلم جٹ کھٹیالی ،شہزاد گجر ،عمران گجر ،ضیاگجر سمیت حلقہ بھر سے لیگی شخصیات نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر چوہدری رفاقت حسین گجر امیدوار پی پی 64کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم انکے شانہ بشانہ چلتے ہوئے انکے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر