پی پی دور کے فلاحی ‘ ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی ‘ مخالفین کا پروپیگنڈا دفن ہوجائیگا ‘ علی حسن گیلانی

پی پی دور کے فلاحی ‘ ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی ‘ مخالفین کا ...

ہیڈپنجند(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، مخالفین کا پروپیگنڈہ اور سازشیں آئندہ الیکشن کے ساتھ

(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہی دفن ہوجائیں گے، پی پی پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے حلقہ 174سے پی پی پی کے امیدوار سید علی حسن گیلانی نے اپنی الیکشن مہم کے دوران مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں نے ملک کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جس قدر فلاحی اور ترقیاتی منصوبے پی پی پی کے دور حکومت میں مکمل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، اعلیٰ برآمدی پالیسی کی وجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو معاشی استحکام ملا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر