لیگی خواتین سازشوں سے ڈرنے والی نہیں ‘ مشکل وقت میں نواز شریف کیساتھ کھڑی ہیں ‘ سلطانہ شاہین

لیگی خواتین سازشوں سے ڈرنے والی نہیں ‘ مشکل وقت میں نواز شریف کیساتھ کھڑی ...

ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے و سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر جا کر پہنچائیں 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی

(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کامیابی لے کر نکلے گا ان خیالات کااظہار یو سی 2کی صدر شاہدہ پروین کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی خواتین سازشوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں مشکل کے ہر وقت میں ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ناچ گانے والے ملک کی کیا تقدیر بدلیں گے اگر ہمیں اقتدار ملا تو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ اس موقع پر سہہلا ں اقبال جانگلہ ، شکیلہ بی بی ، خورشید ، ذکیہ ناز ودیگر شریک تھیں ۔

سلطانہ شاہین

مزید : ملتان صفحہ آخر