لوٹ مار ‘ ناجائز طریقوں سے جائیدادیں بنانے والوں کو عوام مسترد کردیں ‘ جعفر لغاری

لوٹ مار ‘ ناجائز طریقوں سے جائیدادیں بنانے والوں کو عوام مسترد کردیں ‘ جعفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)ملک و قوم کو دھوکا دینے والے اور قومی خزانے کو بیدردری سے لوٹنے والوں کا انجام 25جولائی کو عوام پرچی کی طاقت سے پہنچائیں گے، حلقہ
(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کی عوام اپنے اور اپنی نئی نسل کے مستقبل کیلئے صاف ستھری قیادت کا انتخاب کریں، رسول پور پاکستان میں 95فیصد تعلیم یافتہ ہے جس پر تحریک انصاف فخر محسوس کرتی ہے ناجائز طریقے سے جائیدادیں بنانے والوں کو عوام یکسر مستر دکریں۔ ان خیالات کا اظہارامیدوار حلقہ این اے سردار محمدجعفر خان لغاری ، امیدوار حلقہ پی پی 294سردار حسنین بہادر خان دریشک، امیدوار حلقہ پی پی 293سردار محمدمحسن خان لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا احسان لغاری نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی294نصراللہ خان ترین کے بڑے بھائی چیئرمین یونین کونسل اللہ آباد غربی سردار امان اللہ خان ترین کی طرف سے دیئے گئے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی اللہ آباد سردار امان اللہ خان ترین نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمد رند، قاضی سیف اللہ، وائس چیئرمین سید منیب عالم بخاری، سید قلندر حسین شاہ، بختیار اللہ خان ترین ایڈووکیٹ، محمدکاشف لغاری، عبدالرزاق راجہ، عبدالرشید بودلہ، سرفراز رانا، ڈاکٹر احمدندیم خان، قمر احمدخان، غلام قاسم لنگرانہ، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، ملک مختیار نواز ، رانا محمدایوب ایڈووکیٹ، سردار رسول بخش رند، مہار شاہد حسین، رانا قدیر احمد، سراج احمدلنگاہ، محمدیونس راجہ، ملک شاہد حسین ڈڈا، سید خرم بخاری، ملک آصف حبیب جکھڑ، ملک عبدالکریم ڈھول، امان اللہ کھوسہ، ملک فیض محمدلاکھا، ملک محمدآصف وارن کونسلر، محمد اصغر شاد، ملک عمر فاروق نائچ ایڈووکیٹ، امان اللہ لاشاری کونسلر، نور حسن کھوسہ کونسلر سمیت سینکڑوں معززین شریک تھے۔