پی کے54 تخت بھائی کے تما م آٹھ یونین کونسلوں کے انتخا بات اتفاق رائے سے مکمل

پی کے54 تخت بھائی کے تما م آٹھ یونین کونسلوں کے انتخا بات اتفاق رائے سے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان) متحدہ مجلس عمل پی کے54 تخت بھائی کے تما م آٹھ یونین کونسلوں کے انتخا بات اتفاق رائے سے مکمل ہو گئے جن میں ایک یوتھ اور ایک سٹو ڈنٹس بھی شامل ہے انتخا بات کی نگرانی متحدہ مجلس عمل پی کے54کے سپریم کونسل کے ارکان جے یو آئی کے حاجی دوست محمد درویش ، جماعت اسلامی کے محمد نواز طاہر اور جے یو پی کے خواجہ شیر زمان نے انجام دیئے ۔ تمام یو نین کونسلوں میں انتخا بات کے موقع ہر مجلس عمل کے تینوں جما عتوں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن یونین کونسلوں میں ایم ایم اے کے انتخا بات مکمل ان میں یو نین کونسل دامن کوہ، یونین کونسل پٹ بابا ، یو نین کونسل سا ڑو شاہ،یو نین کو نسل نرئی، یو سی جہانگیر آباد ، یونین کونسل گو جر گڑھی یو نین کونسل کوٹ اور یو نین کونسل سری بہلول شامل ہیں۔