پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی آج لوند خوڑ میں جلسہ سے خطاب کرینگی

پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی آج لوند خوڑ میں جلسہ سے خطاب کرینگی

شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف منحرف گروپ کی مرکزی رہنماء تحریک انصاف گلالئی کی مرکزی چیرمین عائشہ گلالئی آج لوند خوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی وہ پی کے 55سے اپنے پارٹی کے نامزد امیدوارندیم خان خٹک کے انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کررہی ہے تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ کے علاقہ سنگہ کے رہائشی ندیم خان خٹک نے پاک سر زمین پارٹی کی طرف سے 2018کے عام انتخابات کے لئے پی کے 55سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردئیے تھے مگر اچانک انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرکے تحریک انصاف گلالئی گروپ کو جائن کیا آج لوند خوڑ گلمیرہ کے مقام پر پولیس سٹیشن لوند خوڑ کے باالمقابل گراؤنڈ میں سہ پہر 4بجے کو پارٹی کی مرکزی چیرمین تحریک انصاف کی منحرف سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی جلسہ سے خطاب کریں گی جلسہ کے لئے لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے سٹیج اور پنڈال پر کام تیزی سے جاری ہے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر