ہنگو میں ضلع کونسل کے نو منتخب ناظم نے حلف اٹھا لیا

ہنگو میں ضلع کونسل کے نو منتخب ناظم نے حلف اٹھا لیا

ہنگو( بیور ورپورٹ )ضلع کونسل میں حلف برداری تقریب۔ نو منتخب ضلع ناظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف کنونیئر سید عمر اورکزئی نے لیا۔اجلاس میں ضلع کونسل ممبران اور سرکاری افسران کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہنگو میں ضلع ناظم کے حلف برداری کے حوالے سے ایک ترقیب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے نو منتخب ضلع ناظم اسد اللہ وزیر، اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،ضلع کونسل ممبران اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کنونیئر سید عمر اورکزئی نے جمعیت علماء اسلام کے ضلع ناظم اسد اللہ وزیر سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوزارہ سے لیکر تحصیل ٹل توت کچ تک علاقے کی عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اور تمام تر اختلافات کو بالائے تاک رکھ کر خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت تعلیم کی فروغ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ضلع بھر میں ایک بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، آبنوشی، مواصلات و یگر شعبہ جات میں مسائل حل کرنے سمیت بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاران عوام کے ساتھ رویہ بہتر کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کریں اور علاقہ عوام کی بے لوث خدمت میں غفلت کوتاہی اور لا پرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر