باراتیون سے بھرا ٹرک سکندری نالے میں جاگرا، ایک شخص جاں بحق، 5لاپتہ

باراتیون سے بھرا ٹرک سکندری نالے میں جاگرا، ایک شخص جاں بحق، 5لاپتہ

ملتان (وقائع نگار)پل لنگڑیال کے قریب باراتیوں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث سکندری نالے میں گرگیا جس کے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور دیگر 5افراد کو تلاش کا سلسلہ جاری ہے ریسکیو 1122کے مطابق پل لنگڑیال کے قریب گزشتہ شب باراتیوں بھرا ٹرک شادی تقریب کے بند واپس مظفر گڑھ کی طرف جارہا تھا اسی اثناء میں ٹرک کی تیزرفتاری کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر سکندری نالے میں جاگرا اور ایک شخص موقع پر ہی اپنی جان کی بازی ہار گیا اور متعدد زخمی افراد کو بحفاظت نکال کرطبی امداددی دی گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں میں سے فرید 5افراد کی تلاش کاسلسلہ جاری تھا مگروہ رات تک نہ مل سکے، لیکن ریسکیو نے ان افراد جولاپتہ ہوئے ہیں کی تلاش کا سلسلہ شروع رکھا ہوا ہے اندھیرا اورپانی گہرا ہونے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش میں ریسکیو کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سکندری نالہ

مزید : ملتان صفحہ آخر