پولیس وردی پوش 8ڈاکوؤں کا گھرپر دھاوا،50لاکھ لوٹ کر فرار
کہروڑ پکا(نما ئندہ خصو صی) حا جی محمد حسین رڈ فا ونڈیشن کے مر کزی چیر مین حا جی ملک الطا ف حسین رڈ کے گھر پر جدید اسلحہ سے 8 ڈا کوجو پو لیس کی نئی یو نیفارم میں تھے انہوں نے گو لیوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کے سبزرنگ کے تھیلے بھی اٹھا رکھے تھے 3گھنٹے تک تسلی سے لوٹ مار کر تے رہے اور مو با ئل فون پر ان کے را بطے تھے جا نے کے لیے انہوں نے گا ڑیاں بھی مو با ئل پر ہی منگوا ئی تھیں جا تے ہو ئے 95تو لہ سونا اور ایک لا کھ نقدی 3مو با ئل بھی لو ٹ کر لے گئے جس پر علا قہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پو لیس وردیوں میں ڈکیتی پر سخت تشویش کا اظہا ر کیا جا رہا ہے عوام اب اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکا ر محسوس کر نے لگ گئی ہے اس وقو عہ کی سنگینی پر سا بق وفا قی وزیر عبد الر حمن کا نجونے ملک الطا ف رڈ کے گھر جا کر ان سے دکھ کا اظہار کیا اور وقو عہ کی شدید مذمت اورسخت تشویش کا اظہارکر تے ہو ئے کہا کہ ان کی اس مسئلہ پر ڈی پی او لو دھراں سے با ت ہو ئی ہے انہوں نے یقین دلا یا ہے کہ پو لیس بہت جلد ملزموں کو گرفتارکر لے گی ان کو ٹریس کر نے کے لیے جدید ٹیکنا لو جی اور انتہا ئی تجر بہ کار پو لیس آفیسر کام کر رہے ہیں ان کے علا وہ پی پی 226کی امید وارامداد اللہ عبا سی،نواب رضی اللہ، را نا فراز نون ،ملک عمر فا روق رڈ متحدہ مجلس عمل کے رہنما وں خورشید کا نجو،نوا ب عمر حیات،حا فظ محمد نواز،یو سی چیر مین ملک خضر بو ہڑ،سا بق نا ئب تحصیل نا ظم اکبر شا ہ گیلا نی ، شا ہد اتیرا ء،عا صم اتیراء،را نا کبیر اتیرا ء،را نا در محمد اتیرا ء،سا بق صدر بار میاں سہیل اختر،سا بق صدر پر یس کلب ڈا کٹر محمد جمیل بھٹی ،محمد اصغر ایڈو کیٹ،سا بق صدر پریس کلب دھنوٹ را نا عا لم شا کراور سینکڑوں اہل علا قہ نے وا قعہ کی شدید مذ مت کی اور جلد ملزموں کی گرفتاری کا مطا لبہ کیاہے۔