ریحام خان توبہ کریں ‘ داڑھی والی تصویر فوراً سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے ‘ حنیف جالندھری

ریحام خان توبہ کریں ‘ داڑھی والی تصویر فوراً سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے ‘ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)ممتاز عالم دین ، ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر داڑھی کے ساتھ نشر کی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

جانے والی تصویر دینی شعائر کا مذاق ہے ،ریحام خان کو توبہ کرنی چاہئے ،یہ قابل مذمت فعل ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ داڑھی اسلامی شعائر میں سے ایک اہم شعائر ہے اور سنت رسول ؐ ہے اسلیے اسکا استہزا کرنا افسوسناک امر اور صریحا قابل گرفت جرم ہے ،ریحام خان اللہ سے معافی مانگیں اور اس تصویر کو سوشل میڈیا سے بھی ہٹایا جائے ، اس طرز کے عمل سے انسان کا ایمان بھی خطرے میں پڑجاتا ہے اسلئے استہزا کی بجائے سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،اس طرز کے غلط کام کر کے ہمیں اللہ کی پکڑ کو خود دعوت دینے سے باز رہنا چاہئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر