پیپلز پارٹی پرامن انتقال اقتدا ر کی حامی، عبد القادر گیلانی ‘ناظم حسین شاہ

پیپلز پارٹی پرامن انتقال اقتدا ر کی حامی، عبد القادر گیلانی ‘ناظم حسین شاہ

ملتان ( نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی این اے 154کے امیدوار سید عبد القادر گیلانی اور پی پی 212کے امیدوار سید ناظم حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صاف و شفاف (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

انتخابات کا انعقاد اورپرامن انداز میں انتقال اقتدار کی خواہاں ہے تاکہ جمہوریت مزید مستحکم ہو اور ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کے دور کی طرف گامزن کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جکھڑ پور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں دیگر رہنماؤں ملک قربان ملانہ،سید مہتاب شاہ،عبدالغفار غوری،شیری خان،ملک نواب ہمڑ،شیرزمان خان،ملک آصف لابر،رانا الیاس،ملک حنیف سردار،محمد حسین جڑ،رانا ناصرعلی،محمداکرم تھہیم،اقبال اعون،محمدشریف محمداکبرودیگرنے بھی خطاب کیا سید عبدالقادر گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا عوام نے اگر اب بھی ایوانوں میں جانے کا موقع دیا تو پیپلز پارٹی ایک بار پھر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جبکہ سابق حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قوم کے سامنے ہے پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر