ذوالفقار شاہ گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری مقرر

ذوالفقار شاہ گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے گریڈ 20 کے ایکس پی سی ایس افسر ذوالفقار علی شاہ نے گورنر سندھ کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔وہ اس سے قبل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں خالی اسامی پر گورنر سندھ کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ذوالفقار علی شاہ اس سے قبل سیکریٹری صنعت،ممبر سندھ ریونیو بورڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوشہرو فیروز اور سکریٹری نجکاری کمیشن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ذوالفقار علی شاہ انڈیانا یونیورسٹی امریکہ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں جبکہ وہ سول انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر