ملتان میں کئی فیڈرز 16گھنٹے بند ‘ بجلی صارفین بھی سراپا احتجاج

ملتان میں کئی فیڈرز 16گھنٹے بند ‘ بجلی صارفین بھی سراپا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں متعدد فیڈرز 16گھنٹے بند رہنے سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ واپڈا ٹاؤن گرڈ سٹیشن پر نئے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے گرڈ سٹیشن 16 گھنٹے مکمل طور پر بند رہا۔ فیڈرز کی بندش سے واپڈا ٹاؤن کے تمام بلاکس اور فیز، شالیمار کالونی، نشیمن کالونی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

، زکریا ٹاؤن( توسیع) ، بوسن بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہی۔ بجلی کی ساتھ پانی کی بندش سے ہزاروں صارفین براہ راست متاثر ہوئے۔ صارفین نے میپکو کے متعلقہ افسروں کو بجلی کی طویل بندش پر کھری کھری سنائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر