پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،مجاہد چنا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،مجاہد چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن قدم قرار دیتے ہوئے اضافہ واپس اور سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ نگراں حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کا تیل نکالنے میں مصروف ہے۔ حالیہ قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کاایک نیا طوفان آئے گا جس سے عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔ حکومت نے مہنگائی کا جواز بنا کر تیل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا ہے حالانکہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ عوام کو ہر گز نہیں پہنچایا جاتا۔ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ سے لیکر حکمرانوں کی عیاشیوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹیکس کی صورت میں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔