مافیا حساس اداروں پر الزام تراشی بند کرے ‘ پی ٹی آئی امیدوارظہیر الدین علیزئی

مافیا حساس اداروں پر الزام تراشی بند کرے ‘ پی ٹی آئی امیدوارظہیر الدین ...

ملتان ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار pp 214 ظہیر الدین خان علیئزی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

علیزئی نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا ہمارے حساس اداروں پر الزام تراشی بند کر ے ۔تحریک انصاف پر امن جماعت ہے اور پر امن رہتے ہوے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک اور اس غیرت مند قوم کی خدمت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 68 طارق آباد، یونین کونسل67 سیدان والا بائی پاس، یونین کونسل 3 چونگی نمبر 5 نواب پور روڈ ، یونین کونسل 3 لودھی کالونی، یونین کونسل 4 سلطان آباد، یونین کونسل 6 عثمان آباد، یونین کونسل 6 محلہ رحمانیہ تحصیل میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر ساجد کلو،گلزار کلو (جنرل کونسلر)،مرید کلو، عاشق کلو،ربنواز کلو(جنرل کونسلر)،سعید کلو،ملک سجاد تھیم،لیاقت تھیم،رضوان وسیر،شیخ اشفاق ببل،خلیل علیزیے،ملک سعادت ڈوگر،ٖفدا حسین سیال،فضل شاہ،نوید سیال،نعیم نمبردار،الطاف رحمانی،حاجی محمد حسین رحمانی کونسلر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار pp 214 ظہیر الدین خان علیئزی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ واضع طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے امید واران سمجھ چکے ہیں کہ شیر کا نشان ان کے لیے عبرت کا نشان بن جائے گا اس لیے وہ آزاد لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر