عراق نے شام سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا

عراق نے شام سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آن لائن)عراق نے داعش کے عسکریت پسندوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا آغاز کردیا۔اس حوالے سے بارڈر سیکیورٹی کے ترجمان انور احمد نائف نے بتایا کہ سرحد پر لگائی جانے والی باڑ 6 میٹر چوڑی ہے اور شام کی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

جانب سے عسکریت پسندوں کی عراق میں داخل ہونے کی کوششوں کی نگرانی کرنے کے لیے تھرمل کیمرے اور ڈرون بھی نصب کیے گئے ہیں۔فرانسیسی خبررساں اداریکے مطابق عراق کی جانب سے گزشتہ برس کے اختتام پر داعش کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مشرقی شام کے صحرائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی، عراق میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بارڈر سیکیورٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سربراہی میں قائم ایک داعش مخالف اتحاد اور عراق کی وزارت دفاع کے ماہرین یہاں آئیں گے اور باڑ لگانے کی افادیت و اثرات کا جائزہ لیں گے۔عراق میں کرکْک کے علاقے میں ایک گودام پر ہونے والے خود کش حملے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، یہ حملہ اس گودام پر کیا گیا جہاں انتخابی بیلٹ باکسز رکھے گئے تھے اور ایک روز بعد ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جانی تھی۔اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ خود کش حملے میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کے 6 اہلکاروں اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 4 شہری زخمی ہوئے، حملہ کار میں نصب بم کی مدد سے کیا گیا جسے گودام کے مرکزی دروازے پر لایا گیا تھا۔اس حوالے سے شمالی بغداد کے علاقے کرکْک کے گورنر رکن الجبوری کا کہنا تھا کہ دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم بیلٹ باکسسز محفوظ رہے۔خیال رہے کہ مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزمات پر عراقی سپریم کورٹ کی جانب سے ووٹوں کو دوبارہ گنتی کرنے کے احکامات دیے گئے تھیواضح رہے کہ انتخابات میں اہل تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مقتدیٰ الصدر اور ان کے کمیونسٹ اتحادیوں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی، اور عوام نے طویل عرصے سے کرسی اقتدار پر براجمان چہروں کو ملک میں جاری تنازعات اور بدعنوانی کے باعث مسترد کردیا تھا۔اس ضمن میں الیکٹرول کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل اب بروز منگل متوقع ہے، جو کردش صوبے اربیل، السلیمانیہ، اورڈھوک سمیت کرکْک، ننیوا، صلاح الدین اور امبر کے علاقوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں پر کیا جائے گا۔