کرپٹ قیادت سے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے،ممتاز حسین سہتو

کرپٹ قیادت سے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے،ممتاز حسین سہتو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89 پر نامزد امیدوار ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے تحفے دینے والی قیادت سے حساب کتاب کادن آگیا ہے۔ 25 جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے ایسی عوام دشمن قیادت سے بہترین انتقام لے تاکہ شہر کراچی کی ورشنیاں بحال اور ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب قائد آباد، لانڈھی میں کارنر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سمیت حکمراں عوام کوئی ریلیف دینے کی بجائے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ پیٹرول یم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ 70 سال سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کی اکثریت نے عوام کا خون نچوڑا ہے۔ کلینڈر کی تاریخ کی تبدیلی کی طرح حکومتیں تو بدل جاتی ہیں مگر عوام کی قسمت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اب 25 جولائی کو عوام کو عوام کو اپنی و ملک کی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے کہ وہ کرپٹ قیادت کو مسترد کر کے دیا نتدار قیادت کو آگے لائیں ورنہ مایوسی، افسوس اور ہاتھ ملنے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔