عابد تنولی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،معراج الہدیٰ صدیقی

عابد تنولی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،معراج الہدیٰ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے بلدیہ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکن عابد تنولی کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا سینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کارکن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا انتخابات کو سبوتاژ اور شہر کراچی کو ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ حکومت انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ،نگران حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔