معاوضہ کیس، سپریم کورٹ کا رپورٹ جمع نہ کرانے پر ائیربلیو کو 50ہزار روپے جرمانہ

معاوضہ کیس، سپریم کورٹ کا رپورٹ جمع نہ کرانے پر ائیربلیو کو 50ہزار روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے ایئربلیو اور بھوجا ایئر لائن متاثرین معاوضہ کیس میں رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایئربلیو(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کمپنی کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا‘ عدالت نے آٹھ متاثرین کے چیک رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سول عدالت کو معاوضے سے متعلق مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں ایئربلیو اور بھوجا ایئر لائن متاثرین معاوضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایئربلیو متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے رقم اکاؤنٹ میں پڑی ہے اور مارک اپ کون دے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ورثاء کے مقدمے سول عدالتوں میں زیر التواء ہیں عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایئربلیو کمپنی کو پچاس ہزار جرمانہ کردیا وکیل ایئربلیو نے بتایا کہ 136 جاں بحق افراد کے ورثاء نے معاوضے کی رقم لے لی ہے آٹھ افراد کے ورثاء معاوضے کی رقم پر عدالتوں میں چلے گئے عدالت نے آٹھ متاثرین کے چیک رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے حکم دیا کہ سول عدالت کو معاوضے سے متعلق مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرے۔ کیس کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔