نوازشریف اور مریم نواز کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ : نجی ٹی وی

نوازشریف اور مریم نواز کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ : نجی ٹی وی
نوازشریف اور مریم نواز کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ : نجی ٹی وی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔مریم نواز کی پہلے وطن واپسی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا اور سی ٹی اسکین بھی کیا جائے گا، جس کے بعد کو نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔

مزید : قومی