’’ عورتوں کو ووٹ دینا حرام ہے ‘‘ یہ دعویٰ کس جماعت کے معروف رہنماء نے کردیا؟ جان کر ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

’’ عورتوں کو ووٹ دینا حرام ہے ‘‘ یہ دعویٰ کس جماعت کے معروف رہنماء نے ...
’’ عورتوں کو ووٹ دینا حرام ہے ‘‘ یہ دعویٰ کس جماعت کے معروف رہنماء نے کردیا؟ جان کر ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار ہارون سلطان نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرا دیدیا ہےتاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی امیدوار ہارون سلطان نے اپنے حلقے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ میں دین کے مطابق چلوں گا عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے منافی باتوں پر عمل نہیں کروں گا۔ہارون سلطان قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 184 اور این اے 186 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔این اے 184 پر ان کے مقابل پی ٹی آئی کی زہرہ باسط بخاری ہیں جو ان کی بھابھی ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ن لیگی امیدوار نے بیان اپنی ذاتی حیثیت میں دیا ہے اس کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پارٹی قیادت نے ہارون سلطان کے بیان پر ہدایات جاری کردیں ہیں ،ان کے مطابق عمل کیا جائےگا۔

مزید : قومی