شدید بارش کے باعث مال روڈ پر سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا

شدید بارش کے باعث مال روڈ پر سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا
شدید بارش کے باعث مال روڈ پر سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )لاہور میں طوفانی بارش کے باعث سڑکوں پر چار فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیاہے جبکہ مال روڈ پر زیر تعمیر سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا ہے جس کے باعث بڑ خطرہ پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر جی پی او کے عین سامنے شدید بارش کے باعث سڑ ک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا ہے اور بارش کا پانی مسلسل اس میں داخل ہو رہاہے جس کے باعث جی پی او کے قریب واقع قدیم عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو گیاہے تاہم اس وقت انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ عین وہی جگہ ہے جہاں سے اورنج ٹرین نے زیر زمین گزرناہے چونکہ ابھی اورنج ٹرین زیر تعمیر ہے اور اس حصے پر ابھی کام شروع نہیں ہواہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور