ایم ایم اے کو الیکشن سے پہلے ہی پنجاب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، 84 امیدواروں سے محروم ہوگئی کیونکہ ۔۔۔

ایم ایم اے کو الیکشن سے پہلے ہی پنجاب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، 84 امیدواروں سے ...
ایم ایم اے کو الیکشن سے پہلے ہی پنجاب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، 84 امیدواروں سے محروم ہوگئی کیونکہ ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے انتخابی ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ الیکشن میں5 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیں گے لیکن مذہبی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل اس قانون پر عملدر آمد میں ناکام ہوگیا جس کے باعث اسے پنجاب سے 84 ٹکٹ واپس لینے پڑے ہیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے مطابق مذہبی سیاسی جماعتیں خواتین کو آگے لانے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہیں لیکن حافظ سعید کی اللہ اکبر تحریک نے مختلف حلقوں سے 78 لوگوں کو انتخابی دنگل میں اتارا ہے جبکہ 10 خواتین بھی براہ راست میدان میں اتاری ہیں ۔ دوسری جانب ایم ایم اے کو پنجاب سے اپنے 84 ٹکٹ واپس لینے پڑے ہیں کیونکہ اس کے پاس یہاں خواتین کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی ، اب ان حلقوں میں ایم ایم اے کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور