پولیس کی زیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پر تشدد کی تصدیق ہو گئی

پولیس کی زیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پر تشدد کی تصدیق ہو گئی
پولیس کی زیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پر تشدد کی تصدیق ہو گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس کے زیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز سماجی کارکن جبران ناصر کو کراچی سے حراست میں لیا جس کی اطلاع جبران ناصر نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود دی اور ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ انہیں گھسیٹ کر لے جایا جارہا ہے۔سماجی کارکن جبران ناصر کی میڈیکولیگل رپورٹ میں ان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ایم ایل رپورٹ کے مطابق جبران ناصر کے چہرے پر لال نشان ہے جب کہ انہیں سینے میں بھی تکلیف کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ جبران ناصر این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی