نواز شریف لندن سے اپنے ساتھ کس کو لاہور لا رہے ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف شدید پریشان ہوجائے گی کیونکہ ۔۔۔

نواز شریف لندن سے اپنے ساتھ کس کو لاہور لا رہے ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف شدید ...
نواز شریف لندن سے اپنے ساتھ کس کو لاہور لا رہے ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف شدید پریشان ہوجائے گی کیونکہ ۔۔۔

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن اس بار وہ اکیلے نہیں آئیں گے بلکہ غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کو بھی ساتھ لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز رواں ہفتے کسی بھی وقت لندن سے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ وہ پاکستان آکر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔ دونوں کی واپسی کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے اپنے ساتھ غیر ملکی صحافیوںاور مبصرین کو بھی اپنے ساتھ پاکستان لائیں گے تاکہ الیکشن عمل کے بارے میں انہیں آگاہ کرسکیں۔ ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ آنے والے صحافیوں کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دورے کرائے جائیںگے اور الیکشن میں مبینہ قبل از وقت دھاندلی سے آگاہ کیا جائے گا ۔ غیر ملکی صحافی دونوں صوبوں میں انتخابی مہم میں آزادی کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا موازنہ بھی کریں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور