نگران وزیرقانون کی بھی برطانیہ میں پراپرٹی کا انکشاف ،اس کے علاوہ کون سا وفاقی وزیر کتنے اثاثوں کا مالک ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نگران وزیرقانون کی بھی برطانیہ میں پراپرٹی کا انکشاف ،اس کے علاوہ کون سا ...
نگران وزیرقانون کی بھی برطانیہ میں پراپرٹی کا انکشاف ،اس کے علاوہ کون سا وفاقی وزیر کتنے اثاثوں کا مالک ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے بعد وفاقی وزراءکے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون

دستاویزات کے مطابق نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا بینک بیلنس 48 لاکھ روپے سے زائد ہے، انہوں نے کراچی کی رہائش گاہ خاندانی وراثت ظاہر کی جب کہ 25 ایکڑ زمین جیمس آباد کراچی میں بھی ان کی ملکیت میں شامل ہے۔

حسین ہارون نے 17 لاکھ کی سرمایہ کاری، 50 تولے سونا، 90 لاکھ کی لینڈ کروزر اور 28 لاکھ کی مرسڈیز بھی دستاویزات میں ظاہر کی ہے۔

نگران وزیرقانون علی ظفر

نگران وزیر قانون سید علی ظفر 28 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار 22 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا بینک بیلنس 11 کروڑ 15 لاکھ 34ہزار 679 روپے ہے جب کہ وہ ایک کروڑ 95 لاکھ 49 ہزار 499 روپے مالیت کی گاڑیوں کے بھی مالک ہیں۔

دستاویزات کےمطابق علی ظفر کے پاس دبئی میں 3 اپارٹمنٹ، لندن ڈبلیو ٹو میں گھر اور برمنگھم میں بھی گھر ہے جب کہ وہ پراپرٹی مورگیج کےنام پر 3 کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 250 روپے کے مقروض ہیں۔

اس کے علاوہ علی ظفر کی اہلیہ ایک کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار سے اثاثوں کی مالک ہیں، اور ان کے پاس 150 تولے سونا بھی ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر 4 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 746 روپے کی مالک ہیں، ان کے نام اسلام ا?باد میں 3 اور کراچی میں ایک گھر ہے جب کہ جائیداد کی کل مالیت 28 لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی ہے۔

نگران وفاقی وزیرخزانہ کے پاس 2 کروڑ 77 لاکھ کے سیونگ سرٹیفیکیٹس ہیں، ان کی پی ایس او اور ایک نجی بینک میں 22 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری ہے جب کہ ان کے بینک اکاو¿نٹس میں 72 لاکھ اور سونے کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے۔

نگران وزیرداخلہ اعظم خان

نگران وزیر داخلہ اعظم خان ایک کروڑ 45 لاکھ 29 ہزار سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پشاور میں ایک گھر اور دو پلاٹ کی مالیت 65 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جب کہ وہ چارسدہ شوگرمل، پریمیئر شوگرمل مردان اور پریمیئر بورڈ مل مردان میں حصہ دار ہیں۔

اعظم خان کی اہلیہ پروین اعظم کے نام ایک کنال رہائشی پلاٹ ہے جس کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے، ساڑھے 6 لاکھ مالیت کا سونا بھی اعظم خان کی اہلیہ کی ملکیت میں شامل ہے جب کہ اعظم خان اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاو¿نٹس میں کل رقم 43 لاکھ روپے موجود ہے۔

نگران وزیر تعلیم یوسف شیخ

اس کے علاوہ نگران وزیرتعلیم محمد یوسف شیخ 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 701 روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا بینک بیلنس 51 لاکھ 37 ہزار 801 روپے ہے جب کہ یوسف شیخ کا کراچی میں ایک گھر اور دادو میں بھی پلاٹ ہے۔

یوسف شیخ لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ ان کی جائیداد کی کل مالیت ایک کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد